کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی شاہد آفریدی کا متبادل ٹیم میں شامل کرنےکیلئے درخواست

6afirdmutbadlquetta.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ تاحال قرنطینہ میں ہیں، ٹیم مینجمنٹ کیجانب سے ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے طور پر حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کردی گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان نے بتایاکہ شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے، اعظم خان نے بتایا کہ پریکٹس سیشن میں شرکت کے لیے حسان خان کو طلب کرنے کی درخواست کی ہے، شاہد آفریدی کا آج کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ اپنی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد وہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنےپہلے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست اٹھانی پڑی جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔