Digital_Pakistani
Chief Minister (5k+ posts)

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جای کردہ ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے لیکن سابق وزیراعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وزیرداخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1526434051531350016
یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں کہا کہ وہ عمران خان کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں اور اداروں کی بھی یہی خواہش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ZzysGs6/asad-umer-and-khan-on-rana.jpg
Last edited by a moderator: