یواین جنرل اسمبلی خطاب،عمران اور شہباز میں ویوز کا موازنہ،کون زیادہ مقبول؟

UN-imran-khan-khan-shehbaz-sharif-in-un-speech-most-pp.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان کی اس وقت مقبولیت کا پاکستان کے موجودہ اور ماضی کے رہنماؤں سے مقابلہ کیا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے زمین اور آسمان جیسا فرق ہے، عمران خان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے جلسے ہوں یا کسی ریلی کی کال عوام کا جم غفیر ان کے اشارے کا منتظر نظر آتا ہے۔

بات کی جائے اس مقبولیت کی عالمی سطح پر موازنے کی تو پھر بھی عمران خان کے مقابلے میں کوئی دوسرا عالمی رہنما نظر نہیں آتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کیا جس کو مخالفین کاپی پیسٹ تقریر قرار دے رہے ہیں۔


شہبازشریف کی اس تقریر کی مقبولیت دیکھی جائے تو گزشتہ روز اقوام متحدہ کے یوٹیوب پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے سے اب تک اسے 46 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ عمران خان نے بطور وزیراعظم جب یواین جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کیا تھا تو اس کو ایک ہی روز میں ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں نے دیکھ لیا تھا۔


جبکہ یو این جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے کیا گیا عمران خان کا خطاب اقوام متحدہ کے فورم پر کی گئی کسی بھی عالمی رہنما کی تقریر سے دیکھا گیا جسے ایک ہی دن میں 3 لاکھ 26 ہزار صارفین نے دیکھا تھا۔


2 سال قبل یو این جنرل اسمبلی کے فورم پر کیے گئے عمران خان کے خطاب پر اب تک 5 اعشاریہ ایک ملین ویوز آ چکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اسے 51 لاکھ سے زائد بار سنا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں باقی کسی عالمی رہنما کا خطاب اتنی بڑی تعداد میں نہیں سنا گیا۔
 

Zulu67

Senator (1k+ posts)
Comparison? Between a Oxford Grad and A matric failed money laundering kunjur? Who's the Gandowah posted this thread? Dumb F.