‏یورپی یونین نے مجھ سے کہا ہمیں آپ کی جماعت سے خطرہ ہے:سراج الحق

islami.jpg

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے مجھ سے کہا پاکستان میں ہمیں ‏آپ کی جماعت سے خطرہ ہے باقی تمام جماعتیں ہماری بات مانتی ہیں سوائے اسلامی جمعیت کے، اسلامی نظام اور اسلامی ‏انقلاب پاکستان کا مستقبل ہے ہم نئی نسل کو قران سے جوڑنا چاہتے ہیں۔

سراج الحق نے اسلامی جمعیت طلبا کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی یونیورسٹی شیخ زید اسلامک سنٹر میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ معاشی نظام دینا ‏چاہتے ہیں جوقران نے دیا ہے نظام کے بدلنے کے لئے آپ کو اپنے تعلیمی کیریئر کو بہتر بنانا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی فنڈز (ادارہ) آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سب دجالی نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں دجالی ‏نظام کے مقابلے کیلئے باصلاحیت، ہنرمند نوجوانوں کی ضرورت ہے افسوس ہے کہ رکوڈک جیسے سونے کے ذخائر والے ‏ملک کےعوام بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین سے پابندی ہٹائی جائے طلبا کو یونین سازی کا حق دیا جائے طلبا ‏کے بار بار مطالبوں اور مظاہروں کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی حکمران طبقہ ‏یونیورسٹیوں کی نوجوان قیادت سے خائف ہے ایوانوں پر قابض جاگیردار اور وڈیرے نہیں چاہتے کہ ‏ملک کے پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں۔

جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمران نوجوانوں کو صرف اور صرف استعماری ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ‏استعمال کرنا چاہتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ ظالم اشرافیہ کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی ‏رکاوٹ ہے ہم نے ہر شعبے میں اسلام پسند اور محب وطن قیادت فراہم کی جب ‏تک جمعیت موجود ہے اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی نظریاتی سرحدیں محفوظ ہیں۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

لگتا ہے اس نے کسی محلے والی کا نام یورپین یونین رکھا ہوا ہے ، بات کرتے انکو شرم بھی نہیں آتی