Army will not monitor Election in Karachi !

KHISFO

Senator (1k+ posts)
In Karachi all Mafia parties are planning to rig Election, SC should take notice.


پاکستان کے صوبہ سندھ کے نگراں حکومت نے کل جماعتی کانفرنس کو بتایا ہے کہ انتخابات کی نگرانی فوج نہیں کرے گی بلکہ صرف انتخابی میٹریل کی تقسیم اور اس کے واپسی کی نگرانی کرے گی۔نگراں حکومت نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوج کو طلب کیا جا سکے گا۔





ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں تمام اضلاع میں موجود ہوں گے اور ان کو انتخابات کے دوران سول انتظامیہ ان اہلکاروں کو ضرورت پڑنے پر طلب کیا جا سکے گا۔دریں اثناء صوبہ بلوچستان میں عام انتخابات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دس ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں یہ فوجی اہلکار انتخابات کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


منگل کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ قربان علوی کی زیر صدارت منگل کو کراچی میں ہونے والے کل جماعتی کانفرنس میں بائیس سیاسی، مذہبی، اور قوم پرست جماعتوں نے شرکت کی جہاں سترہ جماعتوں نے پولنگ فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا۔


مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار رحیم نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی کے موجودہ حالات میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے، عبوری سیٹ اپ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ بقول ان کے سیاسی جماعتوں میں یہ اتفاق رائے پیدا ہوا ہے کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں ۔


جماعتِ اسلامی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ فنکشنل، جمعیت علما اسلام، جمعیت علما پاکستان سمیت سترہ جماعتوں نے تحریری طور پر یہ مطالبہ وزیراعلیٰ کے حوالے کیا ہے۔ اس تجویز کی پاکستان پیپپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نشینل پارٹی نے مخالفت کی اور تجویز پیش کی کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے۔



[h=3]فوج کی تعیناتی کا مطالبہ[/h]
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار رحیم نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی کے موجودہ حالات میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے، عبوری سیٹ اپ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ بقول ان کے سیاسی جماعتوں میں یہ اتفاق رائے پیدا ہوا ہے کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔جماعتِ اسلامی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ فنکشنل، جمعیت علما اسلام، جمعیت علما پاکستان سمیت سترہ جماعتوں نے تحریری طور پر یہ مطالبہ وزیراعلیٰ کے حوالے کیا ہے۔




پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں ایک غیر واضح بات کر رہی ہیں کہ فوج تعینات کی جائے، وہ فوج کو بلا تو رہے ہیں لیکن اسے واپس بھیجے گا کون؟



ان کے مطابق یہ سب کو پتہ ہے کے دھمکیاں کہاں سے آ رہی ہیں۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔بقول تاج حیدر کے بقول جن چند سو لوگوں سے خطرہ ہے ان کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔



تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پورا حلقہ کیسے حساس ہو سکتا ہے صرف کچھ پولنگ سٹیشنز اس نوعیت کے ہوتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ماضی کا ریکارڈ لیں اور دیکھیں کہ ایک حلقے میں کس پولنگ سٹیشن پر صرف بیس فیصد ووٹ پڑے ہیں اور اس حلقے کی ایک پولنگ سٹیشن پر اسی فیصد ووٹ پڑے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ٹھپے لگائے گئے ہیں۔



کل جماعتی کانفرنس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات نورالھدیٰ شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات ہونے چاہیے اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔



130429160101_karachi-presser.jpg
پاکستان پیپپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نشینل پارٹی نے تجویز پیش کی کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے


سندھ کے چیف سیکرٹری چوہدری اعجاز نے میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ایک مجموعی سکیورٹی، دوسرا پولنگ کے دن کی سکیورٹی اور تیسرا انتخابی سامان کی ترسیل کی سکیورٹی ہے۔



انہوں نے بتایا کہ انتخابی میٹریل کی پرنٹنگ، تقسیم اور واپسی فوج کی نگرانی میں کی جائے گی اگر فوج کی مزید معاونت کی ضرورت پڑے گی تو وہ سندھ حکومت کی درخواست پر موجود ہوگی، ضلعی انتظامیہ یا پرزائیڈنگ افسر کی درخواست پر اس کو پولنگ سے پہلے یا پولنگ کے دن تعینات کیا جا سکے گا۔


سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ساڑے پانچ ہزار پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں ان میں سے تین ہزار کراچی میں ہیں جنہیں چیف سیکرٹری کے مطابق انٹیلیجنس رپورٹس، انتخابی مقابلے کی نوعیت اور ماضی کے ریکارڈ کے تحت حساس قرار دیا گیا ہے۔



چیف سیکرٹری نے بتایا کہ حساس پولنگ سٹیشن کے لیے پاکستانی فوج اور رینجرز کی سٹرائیک فورس کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہر پانچ پولنگ سٹیشن کی نگرانی ایک ٹیم کرے گی جبکہ عام پولنگ سٹیشن پر چار سپاہی تعینات کیے جائیں گے۔



حکومت نے سیاسی جماعتوں کو گزارش کی کہ پولنگ کے دن اپنے کیمپ پولنگ سٹیشنز سےچار سو میٹر دور قائم کریں اور شہر سے وال چاکنگ کو ہٹا دیں کیونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/04/130430_karachi_apc_rk.shtml
 
Last edited by a moderator:

pakistanitiger

MPA (400+ posts)
MQM,ANP,PPP mil kr innocent ppls ko mar rahy hain aur masoom b ban rahy hain .... ab beshak Army ay ja na ay ...vote en ko nahi milna Karachi sy ...ab awam jaag chuki hai ......
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
I thought i heard those three parties(ANP, MQM, PPP) were demanding the deployment of Army on sensitive polling stations.
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
با ت تو بہت بری ہے پر کیا کیا جاۓ
mqm, ppp, jui,& anp
یہ چاروں اک دوسرے کو مار مار کے کراچی کو پاک صاف کریں گے
 

sshahid

Siasat.pk - Blogger
I thought i heard those three parties(ANP, MQM, PPP) were demanding the deployment of Army on sensitive polling stations.

No. They want to gain sympathy of the people by crying that Taliban not letting us run our campaign. But they don't want army because they want to rig the elections and army would create difficulties for them to do this. Although I think even the army cannot stop these thugs from rigging the elections. This is the only way they know how to win. If free and fair elections are held without any fear in Karachi, all these parties will be known in history only that they existed and how they destroyed a beautiful city. Sympathy votes may give win them some seats in this elections, because there are lot of stupid people amongst us.
 

darkinsky

Banned
why is BBC speaking lies? APC has decided to deloy army at 5000 sensitive polling stations in sindh alone, and plus all karachi polling stations will have CCTV cameras

aur is ke ilawa kia chahye tumhare? infantry?

 

darkinsky

Banned
rigging to punjab me bhi hoti he, so why is PTI demanding army only in karachi, is PTI so low of morale that it demands delimitations only from karachi, army deployed only in karachi?

q k punjab me to khud in ke log rig karen ge aur karachi me in ke rig kerne ke changes 0% hain?
 
Last edited by a moderator:

jagga9

Chief Minister (5k+ posts)
rigging to punjab me bhi hoti he, so why is PTI demanding army only in karachi, is PTI so low of morale that it demands delimitations only from karachi, army deployed only in karachi?

q k punjab me to khud in ke log rig karen ge aur karachi me in ke rig kerne ke changes 0% hain?

shabash maaro aur log maaro ... apny karachi k paan khanay walay maaro .. hamara kia jata hai .... hum to door se dekh ker shughal hi dekhty hain .. apas main laRty ho choti gardan walay apnay bhai ki tarhaa
 

darkinsky

Banned
shabash maaro aur log maaro ... apny karachi k paan khanay walay maaro .. hamara kia jata hai .... hum to door se dekh ker shughal hi dekhty hain .. apas main laRty ho choti gardan walay apnay bhai ki tarhaa

tumhare punjab me paindu paan nahi khate kia? yeh peindu zuban bolna band kerdo samjhe na paindu
 

ARYAN ALI

MPA (400+ posts)
کراچی میں ہر الیکشن فوج کی نگرانی میں ہی ہوتا ہے. ا ور اگر لگتے ہیں یا دھاندلی ہوتی ہے تو فوج کی مرضی سے ہوتی ہے. اس کے لئے دو ہزار دو کا الیکشن واضح مصال ہے جب پرویز مشرف نے فوج کی نگرانی میں اللےکشن کروایا ور اپنی من پسند جماعت ایم ایم ایے جسنے اس کو وردی میں صدر منتخب کرنا تھا اور اس کو کامیابی ملی ور ملا، ملٹری الائنس اسمبلی میں جا کر ووہی کیا جس کے لئے انکو پارلیمنٹ میں لیا گیا تھا اب الزام لگانے والے نا پنسک لوگ اگر الزام لگاتے ہیں تو لگاتے رہیں. انکی نہ پہلے سنی گی تھی نہ اب سنی جائے گی.
 
Last edited by a moderator:

Back
Top