Last edited by a moderator:
[h=1]گیلانی تحریک انصاف کی درازی عمر کیلئے دعاگو[/h]
Raja Atif
اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مضبوط ہونے سے ہمیں فائدہ ہوگا،تحریک انصاف کی درازی عمر کیلئے دعاگو ہیں۔
پاکستان کے نجی نیوزچینل سی این بی سی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق معزول وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کی فلاح کے لئے کام نہ ہونے کہ وجہ سےپی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین کی پاسداری کی،انتخابی دوڑ سے باہر ہونے پر افسوس نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
پنجاب میں عوام کی فلاح کے لئے کام نہ ہونے کہ وجہ سےپی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
گیلانی کے بقول جنوبی پنجاب کو صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،2009ء میں کہا تھا جنوبی پنجاب الگ صوبہ ہونا چاہئے،ن لیگ سنجیدہ ہوتی تو ایک دن میں صوبہ بن جاتا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں ن لیگ سے ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کی دونوں سیٹوں ہماری گرفت مضبوط ہے، ہر حلقہ سے مضبوط امیدوار کھڑا کیا ہے۔
ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں یوسف رجا گیلانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایک جماعت دہشتگردی ختم نہیں کرسکتی،سب کو مل جل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔
یہ غالباٰ اپنے آپ کو تسلی دینا ہے - اگر پنجاب کی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے نون لیگ کا ووٹر اس سے بد زن ہوکر پی ٹی آئی کو ووٹ دیگا تو پیپلز پارٹی کا ووٹربھی تو ایسا ہی کرے گا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|