مولوی برقہ باہر نکلو کے نعرے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی6 میں واقع لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت کرنے سے انکار کے بعد سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد لال مسجد کے باہر جمع ہو گئی اور مولوی عبدالعزیز کی طرف سے معصوم بچوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی بلا جواز حمایت پر ان کے خلاف دیر تک نعرہ بازی کی۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ شدت پسندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے پر عبد العزیز کو فوری برطرف کیا جائے۔http://dailypakistan.com.pk/islamabad/18-Dec-2014/174271
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر جی6 میں واقع لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کی طرف سے سانحہ پشاور کی مذمت کرنے سے انکار کے بعد سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد لال مسجد کے باہر جمع ہو گئی اور مولوی عبدالعزیز کی طرف سے معصوم بچوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کی بلا جواز حمایت پر ان کے خلاف دیر تک نعرہ بازی کی۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ شدت پسندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے پر عبد العزیز کو فوری برطرف کیا جائے۔