سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا،اشرف غنی نے اپنا سفیر،سفارتی عملہ واپس بلا لیا

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
Afghan-Ambassador.jpeg


اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے واقعے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اپنے سفیر اور دیگر سینیئر سفارت کاروں کو کابل واپس بلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ختم ہونے تک تمام سفیر کابل میں ہی رہیں گے۔ مطالبہ کیا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 16جولائی کو اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا۔

خاتون کو پمز اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ پاکستان کی دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ خاتون کی کلائیوں اور ٹخنوں پر رسیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مس علی خیل کو نامعلوم افراد گھر کے راستے سے اٹھا کر لے گئے، کئی گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے اور تشدد کے بعد چھوڑا، جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں پیش آنیوالے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی ایک کرائے کی گاڑی میں جارہی تھی کہ ان پر حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دفتر خارجہ اور متعلقہ سیکیورٹی حکام افغان سفیر اور ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر طرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں، افغان سفیر اور ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار ملزمان کو تلاش کررہے ہیں

افغان سفیر کی بیٹی کا بیان

اتوار 18جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں بیٹھ کر مجھ پر تشدد کرنے لگا۔

ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث میں بیہوش ہوگئی اور آنکھ کھلی تو پارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔

لڑکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں گھر کے بجائے پارک میں چلی گئی اور والد کے آفس کے کولیگ کو بلایا جو مجھے گھر لے کر گیا۔

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے

 
Last edited by a moderator:

Kam

Minister (2k+ posts)
Its a good news for us as well. We should also call back our all citizens and diplomats from Afghanistan until situation in Afghanistan normalizes.
We should also send back all afghans back to Afghanistan.

In the mean time, we need to stop working or thinking corridor through Afghanistan.

Better to arrange corridor through China. More safe and more reliable.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ہو سکتا ہے اس سفیر نے یہ سارا ڈرامہ سٹیج کرایا ہو
تاکہ طالبان کے ٹیک اوور کے بعد
asylum
میں آسانی ہو
اس طرح تو پھر قائد اعظم نے بھی ڈرامہ اسٹیج کر کے پاکستان بنا دیا
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
She is probably lying because she failed to answer questions of investigation team, like why would she take taxi!! It’s strange ! In present scenario or even otherwise diplomats families follow certain protocol!!and on top of everything , abductors just left her so conveniently!! What exactly were they trying to accomplish!!
 

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
The next ambassador from Afghanistan in Pakistan will be from Taliban, who would punish his daughter himself if she left home without her guardian.
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
اس دور میں کہیں بھی سیٹل ہونے کے لئے کچھ مشکل نہ تھی اور انڈیا تو ویسے بھی برٹش انڈیا تھا کوئی بھی انڈیا سے جاکر سیٹل ہو سکتا تھا
ابھی بھی قائد اعظم کے لیول کے کسی بھی پڑھے لکھے اور انکے کلیبر کے کسی بھی بندے کو کسی بھی یورپین٘ ملک میں سیٹل ہونے کے لئے کسی پرابلم کا سامنا نہیں
سوائے لینگویج۔ بیئرئر کے کوئی دقّت نہیں انگلش بولنےُوالےُامریکہ کینیڈا۔ آسٹریلیا نیوزی لینڈ وغیرہ میں تو لینگویج بئیرئر نہیں
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
لکھ لعنت
رانا صاحب يہ عارف کريم کی سمجھ نہيں آئی ، تھالی کے بيگن کی طرح کبھی ادھر کبھی اُدھر ، پٹواری کی پوسٹ کو بھی لائک اور ہاہاُکرتا ہے اور بعض اوقات عجيب کومنٹس کرتا ہے۔ اپنے آپ کو بڑا ڈپلوميٹ کنگ سائز فلٹر ثابت کرتا ہے۔​
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس دور میں کہیں بھی سیٹل ہونے کے لئے کچھ مشکل نہ تھی اور انڈیا تو ویسے بھی برٹش انڈیا تھا کوئی بھی انڈیا سے جاکر سیٹل ہو سکتا تھا
ہمارے دانشوروں کی دانشوری چیک کریں. قائد اعظم نے پاکستان ڈارمہ سٹیج کرکے بنایا
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
بلکل صحیح کہا ہے کوئی سر پیر نہیں ہوتا اسکی پوسٹس کا
رانا صاحب يہ عارف کريم کی سمجھ نہيں آئی ، تھالی کے بيگن کی طرح کبھی ادھر کبھی اُدھر ، پٹواری کی پوسٹ کو بھی لائک اور ہاہاُکرتا ہے اور بعض اوقات عجيب کومنٹس کرتا ہے۔ اپنے آپ کو بڑا ڈپلوميٹ کنگ سائز فلٹر ثابت کرتا ہے۔​