
اتوار کے روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں انتخابات ہوئے جن میں 1560 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ابھی تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے 63، مسلم لیگ (ن) 59، آزاد امیداوار 52، پیپلزپارٹی 17، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی 10، بی اے پی اور اے این پی کے 2،2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز سے مسلم لیگ ن سب سے آگے رہی ہے جس نے پنجاب کے 113 وارڈز میں سے 51 وارڈز میں کامیابی حاصل کی، یہاں 32 آزاد امیدوار، پی ٹی آئی 28 اور جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ پی پی نے یہاں کسی وارڈ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
سندھ کنٹونمنٹ بورڈز میں کُل 53 وارڈ تھے جن میں سے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے 14،14 وارڈز میں کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم 10، آزاد امیدوار 7، جماعت اسلامی 5 اور مسلم لیگ ن 3 وارڈز میں کامیابی حاصل کر پائی۔
خیبرپختونخوا کنٹونمنٹ بورڈز کے 37 وارڈز میں سے 18 پی ٹی آئی، آزاد امیدوار9، مسلم لیگ ن 5، پیپلزپارٹی 3 اور اے این پی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔
بلوچستان کے کنٹونمنٹ بورڈ کے کل 9 وارڈ تھے جن میں سے 4 آزاد امیدوار، 3 پی ٹی آئی اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ان انتخابات میں سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف کے پاس تھے جن کی تعداد 183 تھی، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے144، پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں تھے۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83، ایم کیو ایم پاکستان کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی کے 25 امیدواروں نے بھی الیکشن میں حصہ لیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/G3FJdWS/pti.jpg