
پرویز رشید نے لال موزے کیوں پہنیں؟ مریم نواز کا کیا تعلق؟
ن لیگ کے سینیئر رہنما پرویز رشید کو اپنی پسند سے کیا موزے پہننے کا بھی حق نہیں؟ آخر ماجرا کیا ہے؟ جی ہاں اس وقت سوشل میڈیا پر ن لیگ کے سابق سینیٹر پرویزرشید کے سُرخ موزے زیر بحث ہیں،
وجہ بنا شرمیلا فاروقی کا ٹویٹ،پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے پرویزرشید کی ایک تصویرشیئرکی جس میں وہ قمیض شلوار کے ساتھ پشاوری چپل اورسُرخ موزے پہنے ہوئے ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں سوال کیا کہ آپ میں سے کتنوں کے پاس ایسے موزوں کی جوڑی ہے؟ بس شرمیلا فاروقی کا ایسا سوال اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا طوفان آگیا، صارفین مزے مزے کے ٹویٹ کرنے لگے،اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ذکر بھی چل نکلا۔
پرویز رشید کے ساتھ بیٹھی مریم نواز کے قیمتی اور مہنگے ترین جوتے بھی توجہ کا مرکز بن گئے،تصویر میں مریم نواز کے جوتے کا سرخ تلا نظر آرہا تھا جس پر صحافی اور سوشل ایکٹوسٹ ماروی سرمد نے بھی تنقید کرڈالی،
https://twitter.com/x/status/1438515588029054980
انہوں نے لکھا کہ ساتھ بیٹھی خاتون کون ہیں؟میری نگاہیں ان کے کرسٹین لوبوٹان کے جوتوں پرجم گئی ہیں،ماروی سرمد کے جواب میں صحافی مہرین زہرہ ملک نے پوچھا کیا یہ اندازہ لگانا اتنا مشکل ہے؟
ڈونوں صحافیوں کے انجان بننے پر صارف میاں بلال نے مریم نواز کی پوری تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پرویز رشید کے برابر میں مریم نواز ہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438597902641864708
صارف عزیز گوہر نے کہا کہ لال تلوں پر بھی نظر ڈالنے پر زور دیا۔
https://twitter.com/x/status/1438754689475088387
فہد انور نے شوز کے برینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہیں تو لگژری چیزیں تو استعمال کرینگی ناں۔
https://twitter.com/x/status/1438765402415407106
سکندر ڈوگر نے شرمیلا فاروقی کی پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی لال موزوں میں تصویر شیئر کردی۔
https://twitter.com/x/status/1438556654925197318
لال موزوں کی اس بحث میں پرویز رشید کے بجائے مریم نواز کے مہنگے ترین جوتوں نے توجہ حاصل کرلی، مریم نواز کے قیمتی اور مہنگے ترین برینڈ کے جوتے ہمیشہ ہی سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں رہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1438863847327154176
https://twitter.com/x/status/1438721636748996608
https://twitter.com/x/status/1438624507749621761
https://twitter.com/x/status/1438606887105216523
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/dBDFcqh/lal.jpg
Last edited: