
جہاں پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے عالمی برادری سے رابطے کر رہا ہے اور افغانستان کی عوام کے لئے امداد بھیجوا رہا ہے، وہیں طورخم بارڈر پر افغان طالبان کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے پاکستانی پرچم کے بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1440242432080154624
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امداد سے بھرے ٹرک جب طورخم بارڈر پر پہنچے تو افغان طالبان کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے ٹرک پر لگے ہوئے پاکستانی پرچموں کے بے حرمتی کی گئی، طالبان نے پرچموں کو کھینچ کر اتارا اور پھر بری طرح مروڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1440256695351996417
دوسری جانب اس واقعہ کے بعد افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کرنےوالوں کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنےکا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے، یہ واقعہ اور بھی افسوسناک ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی جو افغان عوام کےلیے بھیجا جا رہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1440311054047735818
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے، آئندہ اس طرح کے واقعات کو روک تھام کو یقینی بنایا جائےگا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد مانگی تھی، پاکستان نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DKSnCs1/6.jpg