
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا معاملہ آئندہ ہفتے واضح ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی مسودہ تیار نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں سامنے آنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ ان کی توسیع یا نام سے متعلق فیصلہ کرنا وزیراعظم عمران خان کی صوابدید ہے۔ اس پر کوئی دوسرا کچھ نہیں کر سکتا۔
وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اگر وزیراعظم عمران خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں مگر انتخاب کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہوتا ہے، وہ جس بھی امیدوار کو مناسب سمجھیں گے اس کا انتخاب کر دیں گے۔
وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ 4 سے 5 بار وزیراعظم کے سامنے زیر بحث آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے میں کلیئر ہو جائے گا کہ اس معاملے کا کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Wc06Qps/3.jpg