
وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ،آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے استقبال کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم اور ان کے وفد کو علاقائی امور، افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان کا آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈولڈ ہے، وہ آج رات تقریباً ڈیڑھ بجے اجلاس سے آن لائن خطاب کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/84Q4gf9/6.jpg
Last edited: