
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے نورمقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے جیل میں تحائف سے بھرا ایک پارسل بھجوایا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے ظاہر جعفر کیلئے کپڑوں، کتابوں ، پرفیومز اور شیمپو سے بھرا ایک پارسل اڈیالہ جیل بھجوایا گیا ہے، تاہم جیل انتطامیہ نے پارسل وصول کرنےسےا نکار کردیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ ارشد وڑائچ نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھجوائے گئے پارسل کی تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکی سفارت خانے نے ملزم ظاہر جعفر کیلئے پارسل بھجوایا ہے تاہم جیل انتظامیہ نے پارسل واپس بھجوادیا ہے۔
ارشد وڑائچ نے مزید کہا کہ پارسل سفارت خانے کوواپس بھجواتے ہوئے جیل انتظامیہ نے اس کے ساتھ ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں سفارت خانہ قتل کے مقدمے کے ملزم اپنے شہری کو کوئی پارسل بھجوانا چاہتا ہے تو اس کیلئے وزرات داخلہ کا راستہ اپنائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں خاتون نورمقدم کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے جرم میں کاروباری شخصیت اور امریکی شہریت یافتہ ظاہر جعفر زیر حراست ہے ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو اپنا اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروادیا ہے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QrgF2Gq/10.jpg