
لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن کے اندارج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان کی شناخت عادل اورابو الحسن کے نام سے ہوئی ہے، دونوں نامزد ملزمان کوٹ خواجہ سعیداسپتال کےملازم ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے نواز شریف کی کورونا ویکسین ڈیٹا کی جعلی انٹری کی، ملزمان کےخلاف ایف آئی اے سائبرکرائم میں بھی مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کی جعلی انٹری اس وقت سامنے آئی جب نواز شریف کے نام پر دوسری ڈوز کا میسیج جاری ہوا، جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کیا تھا ، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے دونوں کو معطل کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/4S9H5Rx/8.jpg