
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر کراچی کے مشہور آواری ہوٹل کی اہم وضاحت سامنے آگئی ہے۔
آواری ٹاورز کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آواری ہوٹلز کے کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ نصب نہیں کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کمرے میں موجود خفیہ کیمرے میں کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے بغیر غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا ہوگا، آواری گروپ کبھی بھی جاسوسی یا ہمارے کلائنٹس/ مہمانوں کی پرائیویسی کو توڑنے کو فروغ نہیں دیتا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خواتین کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو آواری ہوٹل کے کسی کمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے جس میں زبیر عمر اور اس خاتون کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
دوسری جانب محمد زبیر نے اس ویڈیو اسکینڈل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی سازش قرار دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/cJt6XcY/7.jpg