
عمرشریف طبیعت خرابی پرجرمنی کے اسپتال میں زیرعلاج
پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف علاج کیلئے امریکا جارہے تھے لیکن طبیعت خرابی پر انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، میڈیکل ٹیم کے مطابق عمرشریف کو کراچی سے واشنگٹن کے سفرکے دوران طبعیت کی خرابی اوربخارکے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
امریکا میں ان کی میڈیکل ٹیم میں ماہر امراض قلب اوراداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹرطارق شہاب کہتے ہیں اداکارعمر شریف رات جرمنی میں قیام کریں گے ،عمر شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے،مسلسل سفرمیں عمرشریف کوبخاراورتھکاوٹ ہوگئی ہے،عمرشریف کے دل کے آپریشن میں تین سے چار دن لگیں گے، ایئرایمبولینس عمرشریف کو لیکرجرمنی سے امریکا روانہ ہوگی۔
عمرشریف گزشتہ روزخصوصی ایئرایمبولینس سے براستہ جرمنی امریکا کیلئے ہوئے تھے، امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ان کا علاج کیا جائے گا،ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ واشگنٹن پہنچنے پرعُمرشریف کو 4 سے 5 دن آبزرویشن میں رکھا جائے گا،جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ان کے علاج سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
ایئر ایمبولینس میں عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ ائیرپورٹ سے باہر نہیں جا سکتی تھیںاسلئے انہیں ہنگامی ویزے کے لیے جرمنی کی پولیس سے رجوع کرنا پڑا، ویزے کے حصول کے لمبے پراسیس کے دوران عمر شریف کی اہلیہ نے لگ بھگ 4 گھنٹے ائیرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارے۔
گزشتہ روز امریکا روانگی سے قبل عمرشریف کی اہلیہ زرین غزل نے ویڈیو پیغام میں مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ آپ سب کی دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچے ہیں یہ رسکی فلائٹ ہے لہٰذا آپ سب انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہم خیرخیریت سے امریکا کے اسپتال میں پہنچ جائیں اور جلد از جلد علاج ہوجائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/2tR58ss/umer.jpg
Last edited: