
عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی روپے کی قدر کے حوالے سے خطرناک پیش گوئی کردی ہے جس کے مطابق 2022 میں میں امریکی ڈالر180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گا۔
خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فنچ نے اپنی سابقہ رپورٹس کو رد کرتے ہوئے پاکستانی روپے میں مزید گراوٹ کی پیش گوئی کردی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے ڈالر کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی فنچ نے اس سے قبل پاکستانی روپے کے حوالےسے اپنی رپورٹ میں میں امریکی ڈالر کی 2022 میں متوقع قدر 165 روپے کا تخمینہ لگایا تھا،
تاہم26 اگست 2020 کو ڈالر168 روپے43 پیسے کا ہوگیا تھا جس کے بعد اس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور یہ14 مئی2021 کو 151 روپے83 پیسے کا ہوگیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/EQNbpX4.jpg