وزیراعظم نے قوم کو ایک اور اچھی خبر سنادی

7.jpg

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ایک اور اچھی خبر عوام کو سناتے ہوئے بتایا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں کہا کہ" ایک اور اچھی خبر، ایف بی آر نے کامیابی سے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1443935122680532994
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا نظام نہ صرف آمدنی میں مزید بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد دے گا بلکہ ساتھ ہی ساتھ جعل سازی کو روکنے میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تمام حکومتی اقدامات موثر اور شفاف نظام حکومت قائم کرنے کی جانب جارہے ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے طے شدہ ہدف سے زائد ریونیو اکھٹا کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
کچھ کھوتے ابھی بھی نیازی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ جاہل کے بچے
 

Back
Top