
گزشتہ روز پی ٹی وی پر خبر چلائی گئی کہ پنڈورا پیپرز میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نام بھی آیا ہے جن کے نام پر 5 آف شور کمپنیاں ہیں۔
ن لیگ کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا کہ جنید صفدر کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی ان کا نام پنڈورا لیکس میں آیا ہے، ہم اس خبر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
یاد رہے کہ پنڈورا پیپرز نے ملک میں پاناما لیکس کے بعد اب ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر سیاسی حلقوں کے علاوہ عوام بھی شدید حیران ہے ، لیکس میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام آئے ہیں جن میں سیاستدان، سابق فوجی جنرنیل اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
سرکاری ٹی وی پر اس خبر کے چلائے جانے کے بعد صحافی سلیم صافی نے بھی حکومت کے خلاف آستینیں چڑھا لی ہیں اور ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اس ملک میں اگرکسی سیاستدان یاحکمران نے سب سے زیادہ فیک نیوز پھیلائی یا پھیلا رہا ہے تو وہ عمران خان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1444764778778533892
سلیم صافی نے مزید کہا کہ تبھی توکہتا ہوں کہ موجودہ حکومت فیک نیوزکی سب سے بڑی فیکٹری ہے۔ یقین نہ آئے تو آج پی ٹی وی کی یہ خبر ملاحظہ فرمائیں۔ یہ امر بھی پیش نظر رہے کہ جنید صفدر ابھی سیاست میں نہیں آئے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی رات سے وضاحت کر رہا ہے کہ جنید سےمتعلق ایسی خبر نہیں چلائی۔ یہ فیک سکرین شاٹ وزیراعظم کے ترجمان نے ٹویٹ کی اور ابھی تک ڈیلیٹ کر کے معذرت نہیں کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی کی بنیاد پر میڈیا پرسنز نے ردعمل دیا۔ گویا ایک فیک نیوزکے ذریعے ایک خاندان، معتبر میڈیا پرسنز اور خود پی ٹی وی کی کریڈیبیلیٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1444914176242200578
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Hpzvcf0/1.jpg