
حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بم گرادیا، بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 109 روپے تک کے اضافہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 40 روپے سے 109 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، 10 لیٹر گھی کے کنستر 1090 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔ حکومت نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا جائے گا۔
حالیہ اضافے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافے ہوگیا ہے، ڈالڈا گھی کے 10 لٹر کین کی قیمت جو پہلے 2500 روپے تھی 1090 روپے اضافے کے بعد 3590 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح میزان گھی کے ایک کلو کے پیکٹ کی قیمت میں 47روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور 10 کلو کے کنستر کی قیمت میں 475 روپے بڑھائے گئے، میزان گھی کا 10 لیٹر کین پہلے2885 میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب تھا اب 3360 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
گھی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے پلانٹا کوکنگ آئل کی 5 لیٹر قیمت میں 463 روپے، من پسند کوکنگ آئل کی 5 لیٹر قیمت میں 465 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7usghee.jpg