
حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، پنجاب میں 2 ماہ کے لئے رینجرز تعینات کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1995 کے تحت حکومت نے 2 ماہ کے لئے پنجاب میں رینجرز تعینات کردی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سادھوکی میں کالعدم تنظیم کے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک والے عسکریت پسند ہوچکے ہیں، انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا ہے، سادھوکی میں ٹی ایل پی والوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کا ایجنڈا کچھ اور ہے، فرانس کی ایمبیسی کو بند نہیں کیا جاسکتا، فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے تشدد کا راستہ نہیں اپنانے دیا جائے گا، کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ روکنے کے لئے حکومت نے پنجاب میں رینجرز کی مدد طلب کر لی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2punrangers.jpg
Last edited by a moderator: