
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کالعدم (ٹی ایل پی) سے معاہدہ کرنے والے وزراء سے ذمہ داری لینے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں معاہدہ کرنے والے خود ذمہ
داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ جن وزراء نے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے خود ذمہ داری لیں، معاملہ وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ تمام مسلمان نبی کریم ﷺ سے محبت کرتے ہیں، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، مسئلےکاحل فوری طور پر امام کعبہ اور متولی روضہ رسول ﷺ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں تمام مسلم ممالک مل کے اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا ہے، اس پر دستخط ہیں اس پرقائم ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کا ایجنڈا کچھ اور ہے، فرانس کی ایمبیسی کو بند نہیں کیا جاسکتا، فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6vavdatlp.jpg
Last edited: