چینی کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، 150 روپے کلو تک فروخت

sugar-rate-150kg.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق چینی مافیا نے ایک بار پھر سے قوم کو لوٹنے کی ٹھان لی ہے اور اس بار ایکس مل ریٹ میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں ایکس مل ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث چینی 150 روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔

جب کہ کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔ کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت گزشتہ شب تک 130 روپے کلو تھی جو اب 136 روپے کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس ملز قیمت 38 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے، جبکہ ایکس ملز قیمت میں اضافے کے ساتھ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔


دوسری جانب لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 9 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، لاہور کی اکبری منڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی۔ لاہور میں پرچون میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

جب کہ بھی کل ہی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
دینگی مچھر صرف چینی کھانے والوں کو کاٹتا ہے؟؟
اب تم ایڈز کا علاج بھی مجھے سے پوچھو گے۔ کہیں تم سندھ میں تو نہیں رہتے، دنیا کی ہر بیماری تمہیں ہی ہے
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اب تم ایڈز کا علاج بھی مجھے سے پوچھو گے۔ کہیں تم سندھ میں تو نہیں رہتے، دنیا کی ہر بیماری تمہیں ہی ہے

تمھارا وہ حال ہے کہ اگر انہیں بھوک لگی ہے اور روٹی نہیں مل رہی تو کیک کیوں نہیں کھاتے ؟؟
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تمھارا وہ حال ہے کہ اگر انہیں بھوک لگی ہے اور روٹی نہیں مل رہی تو کیک کیوں نہیں کھاتے ؟؟
اپنے مفرور وزیر خزانہ کو چھیڑ رہے ہو؟
D59709C1-3BF9-4574-8F48-A9F02CDC7C53.jpeg
1D04C373-9F4A-45F8-AD65-84A597CE8361.jpeg
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
چکن تب سو روپے کلو تھا اور دال چنا 117روپے کلو ، اگر روٹی کیک سے سستی ہوجاتی ہے پھر یہ مشورہ جائز ہے
یہ کیا بکواس ہے؟ مشرف دور میں قیمتیں ن لیگی دور سے بھی کم تھی۔ یعنی مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف؟
A6659235-3E3B-4270-BDDB-8747FBAED1CA.jpeg
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
تمھارا وہ حال ہے کہ اگر انہیں بھوک لگی ہے اور روٹی نہیں مل رہی تو کیک کیوں نہیں کھاتے ؟؟
کیک ہی سے تو تمہیں منع کر رہا ہوں، کھوتوں کے پجاری
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
مشرف دور میں نواز شریف کے پہلے دور سے زیادہ مہنگائی تھی ، اب بتاؤ
سب سے کم مہنگائی قائد اعظم کے دور میں تھی۔ یا ان سے پہلے انگریز دور میں یا ان سے پہلے مغلوں کے دور میں۔ اب ٹھیک ہے؟
 

Back
Top