
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ67 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ شرح15اعشاریہ21 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریا ت نے ملک میں مہنگائی کی شرح کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح16اعشاریہ43 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے میں گوشت، آٹا، انڈے، چینی ، گھی سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1456645481896026119
اعدادوشمار کے مطابق اس ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے56 پیسے اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمت اوسط 20 روپے 9 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے، گھی کی قیمت میں 10 روپے21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ انڈے3روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔
اسی طرح آٹے کی قیمت میں 4روپے71 پیسے فی 20 کلو اضافہ ہوا،بیف5روپے34 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن ، گڑ، آلواور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس دوران ایل پی جی سلنڈر بھی 77روپے96 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے کے دوران20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ صرف 3 چیزیں ایسی ہیں جن کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10mehga.jpg