
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم عمران خان کو دھاندھلی کے خلاف آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد انسان ہیں جنہوں نے دھاندھلی کے خلاف آواز اٹھائی، احتجاج بھی کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان ڈسکہ رپورٹ آنے کے بعد عمران خان شدید غصے میں ہیں اور وہ بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1457729991270088708
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں دھاندھلی کے لئے قدم اٹھایا تھا لیکن ان کے دور حکومت میں ڈسکہ الیکشن جیسے جعلی الیکشن کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم نے بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے وزیراعظم کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے وقت اس وقت کے آئی جی، ڈی پی او سیالکوٹ جن کے گھر یہ دھاندھلی کا سلسلہ ہوا، جتنی بھی سیاسی شخصیات تھیں ان کی تھیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس کے خلاف ضرور ایکشن لیں گے۔