
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ڈیم فنڈ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام بے فکر رہیں ڈیم فنڈ کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ کی رقم محفوظ ہے، ڈیم فنڈ کی 12 ارب روپے کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہے جس پر ماہانہ منافع بھی آرہا ہے۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام بے فکر رہے ڈیم فنڈ کی نگرانی میری ٹیم کررہی ہے۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر میں وقت درکار ہے جبکہ مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے، اس حوالے سے چیئرمین واپڈا ہر ماہ رپورٹ بھجواتے ہیں۔
واضح رہے کہ 10 جولائی 2018 کو ملک میں پانی کی قلت کو دور کرنے اور نئے آبی ذخائر بنانے کے لیے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈ قائم کیا گیا تھا، جس میں عوام سے چندہ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13sqibnisar.jpg