
لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھی خواتین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور اپنے 2 ساتھیوں کو چھڑوا کر لے گئیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے گرین ٹاؤن علاقے میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر سالگرہ پارٹی میں شور شرابےکی اطلاع ملی، شکایت موصول ہونے پر پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے دعا چوہدری کی رہائش گاہ پر پہنچی، دعا چوہدری سمیت وہاں موجود لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے تکرار کی۔
پولیس دو افراد عدنان اور عبداللہ کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی، کچھ دیر بعد دعا چوہدری چند خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچیں اور دونوں ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کر لےگئیں، پولیس نے 7 خواتین سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1462651726473973760
ایف آئی آر کے مطابق دعا چوہدری نے فضا، کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بولا اور زیر حراست دو ساتھیوں کو چھڑوا کر لے گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11%D8%AF%DB%92%D8%B3.jpg