
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس منعقد کرنے کے پیچھے کسی مخصوص ایجنڈے سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان الزامات کے جواب میں ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کانفرنس میں شریک مقررین کی رائے اور نقطہ نظر کی توثیق نہیں کرتی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات کو مسترد کرتی ہے ، فورم ملک کی قومی و اجتماعی مسائل پر باہمی نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے مختص ہے، عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بھی ترقی یافتہ و جمہوری پاکستان کی جانب قدم بڑھانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463140687029981184
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ یہ فورم حکومت ، اپوزیشن اور صحافیوں کے درمیان بات چیت کےلیے پیش کیا گیا، جمہوری ترقی کیلئے اظہار رائے کی آزادی ایک بنیادی جزو ہے، اس کانفرنس میں صحافیوں، سیاستدانوں، وکیلوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کو اپنی آراء کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کانفرنس میں کسی کو مدعو کرکے اسے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، ہم کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ملک کی ترقی کیلئے آئین پاکستان ، شفاف ٹرائل اور قانون کی حکمرانی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5scbar.jpg