اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری

6islb.jpg

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور امن و امان سے متعلق معاملات شامل تھے، اجلاس میں متعدد نکات کی منظوری بھی دی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1463142486306701316
ان میں ایک معاملہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا بھی تھا جس کیلئے وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن جلد اس وفاقی دارالحکومت کے لوکل باڈیز الیکشن کیلئے شیڈول جاری کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء کو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اور اس حوالے سے سندھ حکومت کے کردار پر بھی بات ہوئی، وفاقی وزراء نے اس موقع پر رائے دی کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)

kia GOVT ye election
EVM pr karwahe he ?
 
Back
Top