جس بنیاد پر ابھی نندن کو ایوارڈ دیا گیا وہ کھلا جھوٹ ہے،ایئرمارشل وقاص احمد

16abhi%5Baf.jpg

بھارتی ایئر فورس کی جانب سے پاکستان میں گرفتار ہونے والی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو گرانے کے جھوٹے دعوے پر اعزاز سے نوازنے کے معاملے پر پاک فضائیہ کے اعلی افسر نے ردعمل دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام "پاورپلے" میں میزبان و صحافی ارشد شریف کی جانب سے پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انڈین ایئر فورس کی جانب سے تیسرے بڑے اعزاز ویر چکرا سے نوازے جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔

ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نےجواب دیا کہ کسی بھی ادارے کی جانب سے کسی کو اعزاز سے نوازا جانا ان کا اختیار ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اعتراض اس وجہ پر ہے جس کی بنیاد پر ابھی نندن کو یہ اعزاز دیا گیا، کیونکہ یہ ایک کھلا جھوٹ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463519480215216133
انہوں نے کہا واقعے کے روز ایف 16 کیا کوئی پاکستانی طیارہ تباہ ہی نہیں ہوا، اس دن جو تین طیارے تباہ ہوئے وہ تینوں انڈین تھے، ان میں سے ایک مگ 21 تھا جو پاکستانی حدود میں گرا،دوسرا su30 تھا، بھارت نے شروع میں اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تردید کی حالانکہ ہم نے اس کا دعویٰ بھی نہیں کیا تھا کیونکہ ہم نے کسی ہیلی کاپٹر کو تباہ نہیں کیا۔

ایئر مارشل وقاص احمد نے کہا کہ یہ ہماری روایات کے خلاف ہے کہ ہم کوئی ایسا دعویٰ کریں جو ہم نے کیا ہی نہیں ہے، بھارت کی اپنی ہی ایک انکوائری میں بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ ایک طیارہ شکن میزائل کی مدد سے ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا گیا جو بھارت کےا پنے اندر موجود بے چینی اور بے سکونی کے باعث چلا۔

ایک سوال کے جواب میں پاک فضائیہ کے افسر نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے دعوے بین الاقوامی سطح پر بھی غلط ثابت ہوگئے ہیں، پاکستانی ایف 16 طیاروں کی تعداد پوری ہونے کے حوالے سے امریکہ کے فارن پالیسی کی رپورٹ ہو یا ایف 16 بنانے والی کمپنی کی اپنی رپورٹ ، سب نے ہی بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
:مودی
ابے کتے کے بچے میں اپنی ماں بیچ کے تجھے ایوارڈ دے رہا ہوں
کم از کم مونچھیں ٹھیک کروا لے
ابھیگنڑن: جی سر
 

Back
Top