
نسلہ ٹاور منہدم کیس میں سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو مزدوروں کی تعداد دوگنا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والے نسلہ ٹاور منہدم کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے 200 مزدور کام کررہے ہیں،عدالت نے تحریری حکم نامے میں کمشنر کراچی کو ہدایات دی ہیں کہ عماعت کو گرانے کیلئے 200 کے بجائے 400 مزدور لگائے جائیں ۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایات دی ہیں کہ نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے اور اس عمل کو محفوظ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور تجوری ہائٹس منہدم کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنےکی کارروائی پر عدم اعتماد کا اظہار کیااور کمشنر کراچی کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13naslamazdoor.jpg