
لاہور میں پروگریسو سٹوڈنٹس ایک مظاہرے کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کا مذاق اڑاتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق پروگریسو سٹوڈنٹس کی جانب سے لاہور میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں طلباء نے ایک خاکے کی مدد سے ملک کے تعلیمی نظام پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ، مگر اس خاکے کیلئے انہوں نے جو موضوع چنا اس میں قائداعظم محمد علی جناح کی پاکستان کیلئے کی گئی انتھک محنت کا مذاق اڑایا جاتا رہا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کی ایک سڑک پر پروگریسو سٹوڈنٹس مظاہرہ کررہے ہیں ، اس دوران یہ خاکہ پیش کیا۔
خاکے میں ایک شخص رسیوں سے بندھے چند طلباء کو لے کر آتا ہے اور لاکر درمیان میں بٹھا دیتا ہے جس کے بعد سب بچے اپنا سبق دہرانے لگتے ہیں۔ بچوں کا کردار نبھاتے طلباء " یہ ملک قائداعظم کی انتھک محنتوں سے حاصل ہوا ہے" کا سبق دہراتے دکھائی دیتے ہیں اور اس دوران استاد کا کردار نبھاتے ایک شخص ان کے قریب پہنچتا ہے اور سبق دہراتے بچوں کو دیکھ کر انجوائے کرتا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1464921615926505484
اچانک ایک طالب علم سبق دہرانا چھوڑ کر خاموش ہوجاتا ہے جو استاد کہتا ہے کہ اتنا سوچنے کی کیا ضرورت ہے پڑھو کیونکہ تمہارا کام صرف پڑھنا ہے، پڑھو گے نہیں تو امتحان میں پاس کیسے ہوگے اور پاس نہیں ہوگے تو نوکری کیسے ملے گی، جس کے بعد طالب علم پھر ایک بار زور و شور سے اپنا سبق دہرانا شروع کردیتے ہیں۔
اسی دوران ایک اور بچہ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اجڑا ہوا ملک اور لٹی پھٹی عظمتیں اور خون کے دریا ان کے بارے میں کچھ کیوں نہیں بتاتے؟
جس پراستاد اسے ڈانٹتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کونسا سبق پڑھنا شروع کردیا تم نے ، تمہیں جو پڑھایا جارہا ہے وہی پڑھو کیونکہ یہی حق اور یہی سچ ہے اور رہتی دنیا تک یہی پڑھا جائے گا" یہ ملک قائداعظم کی انتھک محنتوں سے حاصل ہوا ہے"۔
اس کے بعد ایک اور بچہ قائداعظم کا قول دہراتے ہوئے مذاق اڑاتا دکھائی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ آزاد ہیں؟؟ ہاہاہاہا اپنے مندروں ، مسجدوں میں جانے کیلئے؟ ہاہاہا اور ریاست پاکستان میں آپ آزاد ہیں کسی بھی مذہب یا سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے اور ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بچوں کا کردار ادا کرتے طلباء کی جانب سے قائداعظم کے اقوال کا مذاق اڑاتے دیکھ کر استاد اپنا سر پیٹ لیتا ہے اور طلباء قائداعظم کی جدوجہد کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں کہ انہیں وہاں سے پکڑ لے جایا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pakstudt.jpg