
تحریک لبیک پاکستان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل اور اس واقعے میں تحریک لبیک کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
ٹی ایل پی کو سیالکوٹ واقعے کے ساتھ منسوب کیے جانے پر جماعت کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ ہم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں،جتنا یہ واقعہ افسوسناک ہے اتنا ہی اس کو ٹی ایل پی کے ساتھ منسوب کرنا افسوسناک ہے، ناموس رسالتﷺ کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے۔

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں مذہبی قوتوں کو کچلنے کیلئے مذہب کے نام پر خلفشار، انتشار اور خانہ جنگی کا ماحول چاہتی ہیں، پاکستان میں آئین پاکستان کی رو سے ہر ایک کو مذہبی آزادی ہےچاہے وہ ہندو ہو، عیسائی ہو یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو، مسلمان بیدار رہیں اور استعماری طاقتوں کی خفیہ چالوں کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔
ترجمان ٹی ایل پی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں اور ملوث کرداروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے، گستاخی اورتوہین مذہب کی سزاملکی وقوانین میں موجود ہے، جب ملک میں قانون و عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے تو کسی کی جرات نہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11tlp.jpg