
جرمنی سے واپس آنے والا پاکستان طالب علم بھائی کی شادی پر سرپرائز نہ دے سکا اور کراچی پہنچتے ہی لاپتہ ہوگیا۔
خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے تھانہ سچل کی حدود کے رہائشی ریحان 8 ماہ قبل سٹوڈنٹ ویزہ پر جرمنی گیا تھا اور 2 دسمبر کو اپنے بھائی کی شادی میں سرپرائز انٹری دینے کا منصوبہ بنا کر گھر واپس آرہا تھا مگر انہیں علم نہیں تھا کہ کراچی پہنچتے ہی ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
ریحان کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان یکم اگست کو جرمنی سے نکلا اور 2 دسمبر کو کراچی ایئرپورٹ پہنچا مگر ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد کہاں گیا پتا نہیں چلا، سعد سرپرائز دینے کیلئے 2 دسمبر کو ہونے والی اپنی بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے کراچی آیا تھا اور اسے 20 دسمبر کو واپس جانا تھا۔
بیٹے کے لاپتہ ہوجانے پر پریشان گھر والے جب پولیس کے پاس پہنچے تو ایک نئی پریشانی گلے پڑگئی، اہلخانہ جب رپورٹ کروانے ایئرپورٹ تھانے پہنچے تو انہوں نے جواب دیا لڑکا جس علاقے کا رہائشی ہے اس علاقے کے تھانے سے رابطہ کیا جائے۔
جب اہلخانہ نے رہائشی علاقے کے سچل تھانے سے رجوع کیا تو ایس ایچ او سچل تھانے نے جواب ڈیا کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے لڑکے ہونے کا مقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں ہی درج ہونا چاہییے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nojawanlapata.jpg