
وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں مشتعل ملازمین کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ساتھی ورکر کو تمغہ شجاعت سے نواز نے کا اعلان کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کو اخلاقی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سیلوٹ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک عدنان نے پرناتھا کمارا کو مشتعل مظاہرین سے بچانے کیلئے اپنی پوری کوشش کی اور اپنی جان بھی خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1467484145530011648
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ ملک عدنان کو اس بہادری حکومت کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے افسوناک واقعے کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں فیکٹری کے پروڈکشن مینجر کو پریانتھا کماراکو بچانے اور مشتعل ملازمین کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تھا، پروڈکشن مینجر نے پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بھی بند کیا اور ہجوم کو روکنے کی کوشش کی اور اس دوران خود بھی لوگوں کے تشدد کا نشانہ بنے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khanshujattamgha.jpg
Last edited by a moderator: