
وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں بغیر پروٹوکول دورہ، حکام میں کھلبلی مچ گئی، وزیراعظم نے دورہ تعمیر میں سست روی کی اطلاعات پر کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ کیا تو منصوبے کی جگہ پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے جس پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اچانک دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے، معاون خصوصی شہباز گل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پرلےجایاگیا۔
وزیراعظم جب سائٹ پر پہنچے تو وہاں کام کرنیوالا سٹاف اور حکام موجود نہیں تھے، جس پر وزیراعظم نے عملے اور حکام کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا اور فوری طور پر منصوبے پر کام کرنیوالے افسران کو طلب کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1492069184964026369
اس پر کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا اور اس نے منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلق حکام کی باز پرس کی اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pmikcisgthirteen.jpg
Last edited: