لاڑکانہ، بااثر وڈیرے کامزدور پربہیمانہ تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

5sindhtriture.jpg

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک بااثر وڈیرے نے مزدور پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے غیر انسانی برتاؤ کا نشانہ بنایا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانیت سوز واقعہ لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں پیش آیا جہاں ایک وڈیرے کے ملازمین نے رنگ ساز مزدور کو باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے غیر انسانی طریقے سے تکلیف پہنچائی گئی۔

پولیس نےواقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں جس کے مطابق قربان چانڈیو نامی مزدور کو وڈیرے کے ملازمین نے ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کیا جس سے وہ لہولہان ہوگیا، ظالموں نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ قربان کو گلیوں میں گھسیٹا گیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاتی رہی۔

https://twitter.com/x/status/1567134787948756993
پولیس کے مطابق تشدد کرنےوالے گاڈھی برادری سے تعلق رکھنے والے تھے جنہوں نے اپنے وڈیرے کے کہنے پر قربان چانڈیو کے اہلخانہ کے سامنے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،بعد ازاں ملزمان خود قربان کو پولیس اسٹیشن لے گئے، پولیس نے بھی مہربانی دکھاتے ہوئے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا ۔

https://twitter.com/x/status/1567052047538692096
تاہم پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، عینی شاہدین کے مطابق واقعہ وڈیرے کےڈیرےکی دیوار کے ساتھ بھینس باندھنے کے باعث پیش آیا، ایس ایس پی لاڑکانہ آصف بلوچ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
bhutto phir zinda ho gia...

ye bhutto kanjar mar kion nahi jata?? lagta hai sindh ki awam ko maar ker hi maray ga
 

Back
Top