
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک بار پھر عمران خان بیانیہ جیت گیا، پاکستان کے عوام نے ان 13جماعتی اتحاد کو مسترد کردیا۔ ملتان میں ہارنے کی وجہ موروثی سیاست کو کہا جاسکتا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہاکہ اللہ نے کرپشن اور جھوٹے بیانئے کو شکست دی، لوگوں نے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین تھا حق جیت جائے گا اور باطل مٹ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ مناسب حکمت عملی کیلئے بہتر وقت کا انتظار کیا، شدید مخالفت کی باوجود عمران خان نظریہ جیت گیا،
بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کی حمایت حاصل ہے،پی ڈی ایم کا بیانہ بے نقاب ہوگیا۔ ملتان میں پی ٹی آئی کی شکست کو تسلیم کرتے ہیں، پارٹی امیدوار کے انتخاب اور انتخابی مہم میں مسئلہ ہو سکتا ہے، ملتان کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ موروثی سیاست کو کہہ سکتے ہیں۔
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ ایمل ولی خان عمران خان سے شکست کے بعد سیاست اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے استعفیٰ دے اور غلام احمد بلور الزام تراشی کی بجائے الیکشن کمیشن میں درخواست دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ضمنی الیکشن میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔