
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، ہمیں امید ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر شفاف انتخابات کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ٹی وی پروگرامز کے پروڈیوسرز پرمشتمل وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے شرکاء سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت اپنے حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
عمران خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران اگر تحریک انصاف کو پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو ہم اس پر مزاحمت کریں گے، اس وقت ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہوچکا ہے، موجودہ حکومت سے معیشت کسی بھی صورت قابو میں نہیں آئے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران اپنائی گئی خارجہ پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کی تعریف کی، دنیا نے ہماری کورونا پالیسی کو سراہا، جس طرح میرا امریکہ میں استقبال ہوا ایسے آج تک کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہوا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو ہماری حکومت کےخلاف استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کے سابق رہنما علیم خان نے200 ارب کی اراضی فروخت کی، کسی نے اتنی بڑی مالیت کی اراضی کی فروخت کا نوٹس نہیں لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14khanesbhaqqeta.jpg