
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش تیار ہورہی ہے، اس سازش میں آصف عل زرداری اور دیگر لوگوں کا نام آرہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی عمران خان پر حملے سے آگاہ کیا تھا اور پھر عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، اب پتا چل رہا ہے کہ عمران خان کے قتل کی سازش تیار ہورہی ہے، اس سازش میں انہیں لوگوں کے نام آرہے ہیں جنہیں شہید ارشد شریف کے معاملے میں نامزد کیا گیا ہے، ان لوگوں نے عمران خان کو قتل کرنے کیلئے پیسے بھی دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں آصف علی زرداری اور دیگر لوگوں کے نام آرہے ہیں، یہ لوگ پیسے دیکر عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ مارنے والا سے بچانے والا زیادہ بڑا ہے، ہم عالم اسلام کا پرچم بلند کرنے اور ملک بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی خبر سننے کو ملی کہ بنی گالہ، زمان پارک اور عمران خان کی سیکیورٹی واپس لی جارہی ہے، یہ حکم وزارت داخلہ کی جانب سے سامنے آیا ہے، اس صورتحال میں سیکیورٹی واپس لے کر کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے؟ عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکنان خود کھڑے ہوجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6muradsaeedzardari.jpg