
ملکی زرمبادلہ ذخائر نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری۔۔گزشتہ ہفتے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی : ذرائع
پاکستان کی معاشی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ ذخائر کے 3 فروری تک کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پچھلے 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے بعد 3 فروری تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2 ارب 91 کروڑ 67 ڈالر رہ گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1623714142761656322
ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 2 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کی مد میں 5 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ ڈالر پڑے ہیں جبکہ 3 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 27 جنوری 2023ء کو سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تھے جبکہ ملکی کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ جبکہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھے جبکہ اس سے پہلے 6 دسمبر 2013ء کو زرمبادلہ ذخائر ملکی کم ترین سطح پر تقریباً 2.963 بلین ڈالرز تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishaq-dahaiah.jpg