چیف الیکشن کمشنر کا بے بسی کااظہار؟تاریخ نہ دینے پرسپریم کورٹ کےسخت ریمارکس

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1626105254663135232
https://twitter.com/x/status/1626106282875801600
https://twitter.com/x/status/1626105035200372736
https://twitter.com/x/status/1626105301203144705
https://twitter.com/x/status/1626105603801116672
https://twitter.com/x/status/1626106095298125825
اسلام آباد: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تمام اداروں میں ہونے والے خط و کتابت کی تفصیلات طلب کر لیں۔

کیس کی سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طلب کیا جس پر سلندر سلطان راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی او تبدیل کیوں کیا گیا، غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے غلام محمود ڈوگر کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار انتخابات کے اعلان ہونے کے بعد ہوتا ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ پنجاب میں کیئر ٹیکر سیٹ اَپ آنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے اجازت لی گئی، آئین کے مطابق کیئر ٹیکر سیٹ اَپ آنے کے بعد 90 دنوں میں انتخابات ہونا ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ تو پھر بتائیں الیکشن ہیں کہاں۔ جسٹس مظاہر علی نے ریمارکس دیے کہ آدھے پنجاب کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیا پنجاب میں ایسا کوئی ضلع ہے جہاں ٹرانسفر نہ ہوئی ہو۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کیا الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے حکم کا علم نہیں تھا؟ الیکشن کمیشن اپنے کام کے علاوہ باقی سارے کام کر رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیے جانے کے بعد غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو ججز نے استفسار کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر پہنچ گئے ہیں؟ کس پر عدالتی عملے نے بتایا کہ ابھی تک سرکاری وکلاء واپس آئے اور نہ چیف الیکشن کمشنر۔


جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ معمول کے مقدمات ختم ہوچکے اس لیے چیف الیکشن کمشنر پہنچیں تو آگاہ کیا جائے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پہنچنے تک سماعت ملتوی کی گئی۔


چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد سماعت دوبار شروع ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند کرتا ہے اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مقررہ وقت میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔


جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید ریمارکس دیے کہ 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے آئین میں کوئی ابہام نہیں اور شفاف انتخابات کروانا صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ نگراں حکومت تقرر و تبادلے نہیں کر سکتی اور نگراں حکومت کو تبادلہ مقصود ہو تو ٹھوس وجوہات کے ساتھ درخواست دے گی، الیکشن کمیشن وجوہات کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کرنے کا پابند ہے۔


چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالت حکم دے تو تبادلے روک دیں گے، الیکشن کی تاریخ خود دیں تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ مجھے موقع ملا ہے تو کچھ باتیں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

سلندر سلطان راجہ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ آرمی سے سیکیورٹی مانگی تو انکار کر دیا گیا، عدلیہ سے آر اوز مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا اور انتخابات کے لیے پیسہ مانگا اس سے بھی انکار کر دیا گیا۔ میرے اختیارات کو کم کیا جا رہا ہے، ایسے حالات میں کس طرح فری فیئر الیکشن کروائے جائیں۔ اگر عدالت ٹرانسفرز کو فری الیکشن میں رکاوٹ سمجھتی ہے تو نہیں کریں گے۔


جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ تفصیلی رپورٹ دیں جائزہ لیں گے کہ کیا مشکلات ہیں لیکن 37 اضلاع ہیں سب میں ٹرانسفرز کردو یہ نہیں ہوگا، الیکشن کا اعلان کیا نہیں اور ٹرانسفرز کر دیں، 90 روز میں الیکشن آئین کی منشا ہے۔

اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ مناسب ہوگا عدالت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے کیونکہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ اپیل آنے پر انتخابات کا کیس سنے گی یا اسی کیس میں۔


جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبادلہ کیا گیا اور غلام محمود ڈوگر کا الیکشن کمیشن کے کہنے پر ہی تبادلہ ہوا، ایسے پیش نہیں ہوتے تو ہم نوٹس دیکر بھی طلب کر سکتے ہیں۔

وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کو الیکشن کمیشن کے زبانی حکم پر تبدیل کیا گیا، جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا زبانی احکامات پر تبادلے کی بات درست ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری نے 23 جنوری کو فون کرکے تبادلے کے متعلق کہا تھا اور تحریری درخواست آنے پر 6 فروری کو باضابطہ اجازت نامہ دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو سپریم کورٹ کے احکامات کا علم نہیں تھا؟ چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ جو ریکارڈ ملا اس میں سپریم کورٹ احکامات کا ذکر نہیں تھا، تبادلوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماریس دیے کہ آپ صرف آئین اور قانون کے پابند ہیں اپنی پالیسیوں کے نہیں۔

دوران سماعت بار بار سر ہلانے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سرزنش کر دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں اور کیوں روسٹم پر کھڑے ہو کر سر ہلا رہے ہیں؟ عمر حمید خان نے بتایا کہ میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ہوں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ جو بھی ہیں نشست پر بیٹھیں۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Syaed

MPA (400+ posts)
عدالتی مولا جٹوں کی یہ بک بک چلتی رہے گی تاوقتیکہ ایک اور ماہ گزر جانے کے بعد یہی عدالتی سلطان راہی 'وسیع تر قومی و ملکی مفاد' میں انتخابات کے التواء پہ مہر لگا دیں گے اور تب تک عمران خان بھی جیل کاٹ کاٹ کے تنگ آ چکا ہوگا۔ریپبلک کی عوام وہی کام جاری رکھے گی۔قطار میں لگ کر جوتے کھائےگی اور جوتے مارنے والوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کرتی رہے گی🤗
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ سب کچھ اسی سیلیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کا کیا دھرا ہے ۔۔۔۔سپریم کورٹ بند کرے یہ ڈرامہ بازیاں۔ یہ ایسے دیکھا رہے ہیں جیسے یہ بہت بڑا کام کر رہے ہیں۔ ۔۔

کل 172 کی بجائے 60 لوگوں کے ذریعے قانون سازی کی گئی لیکن پارلیمنٹ کی بے توقیری صرف قاسم سوری نے کی تھی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Good step by SC..Iss case mein hi EC..CM.Naqvi ur Gov phans jaya gi..agar SC ne Election announce na karnay par appeal ko take up kar lia tu EC l..oray lag jaya ga...
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
SC hi iss waqt Pakistan ko bacha sakti ha..warna ab aam log Ashrafia ko gahro smait jalanay ki batain karnay lagay hain.. Aur ye lawa kisi bhi time phatnay wala ha..
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
331411517_735540978150455_2997010797941553891_n.jpg
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Chief sec EC..Rostrum par EC ke Chief ke sath hath bandhay khara tha.Chief ki har baat par sar hala raha tha..
Justice"Ap kon hain?Ye sar kiyo hila rehay hain bar bar?
Sec.EC"Jee main Chief Sec ho.
Justice"Ap Jo bhi hain.Jayain jaa kar neechay bethain..

Lanat aisi zindagi ur noukari par..
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
the last sentence kamal kaa hay....aap koon hain aur sir kiyoo hilaa rahain hain...apni seat per bethoo...
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
آج چیف الیکشن کمیشن نے جتنی بہانے بازیاں سپریم کورٹ میں کی وہ بھی تاریخ کا ایک حصہ ہے کہ کوئی بعید نہیں تھی وہ یہ بھی کہہ دہتے کہ جناب ترکی میں زنزلہ آیا ہوا ہے لہذا ابھی الیکشن مشکل ہے
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
MUJHAY BUKHAR MA A NAHI SAKTA :) 🤣

abay salon jis ko Golian lagin hain us ko tu order ha k ai or yeh Bukhar ka bahana bana raha tha
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
SC hi iss waqt Pakistan ko bacha sakti ha..warna ab aam log Ashrafia ko gahro smait jalanay ki batain karnay lagay hain.. Aur ye lawa kisi bhi time phatnay wala ha..

Not possible.

Pakistan kay tamam idaray aur qom dunya kay mukhtalif maayaarat kee kasoti per sub say aakhri number per haien.
LAAKIN
eik maamlay per yeh dunya mein pehlay number per hein
BEGHAIRTI mein.
Don't pin any hopes, they will not come out even for their own rights. Inko her cheez plate mein rakh ker paish ker dow..... uusmein bhee keeray nikalnay sey baaz nahi aatay.
 

Ontarianpakistani

Senator (1k+ posts)
Not possible.

Pakistan kay tamam idaray aur qom dunya kay mukhtalif maayaarat kee kasoti per sub say aakhri number per haien.
LAAKIN
eik maamlay per yeh dunya mein pehlay number per hein
BEGHAIRTI mein.
Don't pin any hopes, they will not come out even for their own rights. Inko her cheez plate mein rakh ker paish ker dow..... uusmein bhee keeray nikalnay sey baaz nahi aatay.
theek kaha. ye larrai pakistan ke awam nahin sirf aik aadmi larr raha hai.
 

Ontarianpakistani

Senator (1k+ posts)
the last sentence kamal kaa hay....aap koon hain aur sir kiyoo hilaa rahain hain...apni seat per bethoo...
is ne bataya nahin ke main woh hoon jiski touheen per Fawad Chowdhary ke khilaf case hai aur woh arrest bhi hua hai, shayed phir judges isko waheen khara rehne aur sur hilane se rookne ki jur'at na kerte.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Aur bechara lar bhee iss naa-shukri qom kay leeaye.
حضرت موسیٰؑ کی کہانی یاد آتی ہے۔ وہ اکیلے پوری قوم کو فرعون کی چار سو سالہ غلامی سے نکال لائے، آسمان سے من و سلویٰ نازل ہوگیا، پھر بھی قوم کہتی ہے کہ نہیں ہمیں دال روٹی چاہیئے۔ اللہ نے کہا کہ جاوٗ پھر لڑ کر زمین حاصل کر لو، تو بولے موسیٰؑ تم اور تمھارا خدا کیوں نہیں جا کر لڑتے ان لوگوں سے؟
 

DilDilPakistan0991

Councller (250+ posts)
Not possible.

Pakistan kay tamam idaray aur qom dunya kay mukhtalif maayaarat kee kasoti per sub say aakhri number per haien.
LAAKIN
eik maamlay per yeh dunya mein pehlay number per hein
BEGHAIRTI mein.
Don't pin any hopes, they will not come out even for their own rights. Inko her cheez plate mein rakh ker paish ker dow..... uusmein bhee keeray nikalnay sey baaz nahi aatay.
Very well put,