
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ٹوئٹرپر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا، کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔
مریم نواز کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے، ایک صارف نے لکھا کہ جنگل میں قانون ہوتا ہے کہ جیل کی سزا سے نکال کر لندن بھیج دو۔
https://twitter.com/x/status/1626157784478744576
بشارت راجا نے لکھا پچاس روپے کے اشٹامپ پیپر پر چار ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جانا اور پھر تین سال تین ماہ میں واپس نہ آنا وزرات اعلی کا معاملہ ہو یا دو دن قبل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو دھمکیاں دینا آپ کے منہ سے آئین اور قانون کی سربلندی کی بات کرنا عقل والوں کو ہضم نہیں ہو رہا۔
https://twitter.com/x/status/1626157419964375041
ایک صارف نے لکھا واقعی جنگل کا قانون ہے،ایک اشتہاری لندن میں بیٹھا ہے چار سال سے۔
https://twitter.com/x/status/1626156236747014144
ایک اور صارف نے لکھا تین سال سے علاج کے بہانے عدالت سے مفرور باپ کی بیٹی کی عمران خان کے عدالت میں پیش نا ہونے پر تنقید قیامت کی نشانی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1626154843533451266
ارسلان جٹ نے کہا سات سال کی سزا کے باوجود والد کا بہانہ بنا کر جیل سے باہر آجانے اور پھر والد کو بیرون ملک فرار کرانے والی محترمہ کے منہ سے یہ سب اچھا نہیں لگتا، اپنا چورن کہیں اور جا کر بیچیں،گالم گلوچ کرنے والے فالورز کے علاوہ کبھی عوام کے کمنٹس پڑھیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1626155747842326529
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں پیش ہونے کے لیے دوبارہ مزید مہلت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں ساڑھے 12 بجے دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق ہدایات لے کر آ رہے ہیں، مزید کچھ وقت دے دیں۔
سماعت آج تیسری مرتبہ 2 بجے دن شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل اظہر صدیق اور معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا میں موجودہ درخواستِ ضمانت واپس لینا چاہتا ہوں۔
جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ سماعت 4 بجے دوبارہ کرتے ہیں، اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ابھی ایک مسئلہ ہے، درخواست، حلف نامے اور آپ کے وکالت نامے پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، دستخط کیسے مختلف ہو گئے؟
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے،سیکیورٹی کے لیے گاڑیاں زمان پارک پہنچ گئیں، عمران خان کی روانگی کے لئے جیمر گاڑی بھی پہنچادی گئی، پولیس اہلکار گاڑیوں کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئے، رکاوٹ بننے والے بینرز راستے سے ہٹا دیے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryamyashaha.jpg