ججز کی تضحیک اورجنرل باجوہ کی تصاویر نہ دکھانے پر سوشل میڈیاصارفین کا ردعمل

maryam-hahaaih.jpg

مریم نواز کی حاضر سروس ججز پر تنقید، قمر جاوید باجوہ کی تصویر نا دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

مریم نواز شریف کی جانب سے سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران حاضر سروس و ریٹائر ججز و سابق آرمی افسر کی تصاویر دکھا کر تنقید پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے سابق و حاضر سروس ججز اور ایک سابق آرمی افسرکی تصاویر شیئر کرکے تنقید کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کیا سپریم کورٹ اعلیٰ عدلیہ پر اس حملے کا کوئی نوٹس لے گی؟ سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز شریف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تصویر نا لگانے پر بھی سوالات اٹھائے ۔

ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ جو باتیں مریم نے کی اس سے کہیں کم (لیکن قابل افسوس) باتیں طلال چوہدری نے کیں تھیں۔ طلال چوہدری اشرافیہ سے نہیں تھا۔ اگلوں نے وہ مارا نااہل کر کے۔ لیکن باجی کیونکہ اشرافیہ سے ہے کوئی جرات نہیں کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1628774352811622400
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا عدلیہ کے خلاف آج طوفان بدتمیزی اس کی فرسٹریشن کی عکاس ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ عدلیہ کہیں آئین پاکستان بچانے میں کامیاب نہ ہو جائے، باجوہ سے ڈیل کرکے حکومت میں آنے والی یہ عورت آج عدلیہ کو دھمکیاں دے رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1628785411266056192
صحافی ثاقب ورک نے کہا کہ امید ہے مریم نواز کے ججز پر الزامات پر پاکستان بار کونسل کی جانب سے مذمتی پریس ریلیز یا درخواست دائر کرنے کے لیے سیاہی ختم ہوگئی ہوگی، پاکستان بار کونسل سیاسی جماعت ہے یا عدلیہ کی محافظ۔
https://twitter.com/x/status/1628737638017499137

عمران افضل راجا نے کہا کہ عمران خان نے تو صرف زیبا چوہدری کا نام لیا تھا تو اس پر دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے تھے، مریم نے تو پانچ ججز کو غدار قرار دیدیا ہے، یہ وہی طریقہ واردات ہے جو باجوہ دورسے چلا آرہا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا مریم نواز پر کوئی توہین عدالت کا کیس چلے گا؟
https://twitter.com/x/status/1626901021405417473
بشیر چوہدری نے کہا کہ مریم نواز شریف جنرل باجوہ کی تصویر لگانا بھول گئیں یا انہیں اس کی اجازت نہیں ملی؟
https://twitter.com/x/status/1628741084523134977

عدیل سرفراز نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح عوامی جلسوں میں عدلیہ پر تنقید کررہی ہے مگر عدالتوں میں انہی ججز پر اعتراض کی ہمت نہیں ہے، جن ججز پر مریم تنقید کررہی ہے وہ آج ایک کیس کے لارجر بینچ کا حصہ تھے مگر اٹارنی جنرل نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
https://twitter.com/x/status/1628759810094104576
اویس حمید نے کہا کہ مریم نوا ز کی حاضر سروس جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کی تصاویر لگا کر سنگین الزامات، یہ توہین عدالت نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1628737517846421504
زبیر علی خان نے کہا کہ جس جنرل باجوہ کے کندھے پر چڑھ کر آئے اس کی ہی تصویر غائب کردی۔
https://twitter.com/x/status/1628739736465555457
عطاء اللہ نامی صارف نے کہا کہ مریم نواز نے براہ راست سپریم کورٹ کے ججز پر نام لیکر تنقید کی اور برا بھلا کہا کیا مریم کیخلاف توہین عدالت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ نہیں ہونا چاہیے ؟

https://twitter.com/x/status/1628781466816507904
https://twitter.com/x/status/1628925039910301696
محمد آصف فاروقی نے کہا کہ مریم نواز نے بہت سے لوگوں کے نام لئے جنھوں نے مبینہ طور پر نواز شریف کو اقتدار سے نکالا، مگر مگر جنرل باجوہ کا نام تک نہیں لیا، کیونکہ انکی موجودہ حکومت اسی ڈیل کے تحت بنائی گئی ہے کہ اپنے کیسز ختم کریں، جو مرضی کریں مگر باجوہ کا نام مت لیں۔

https://twitter.com/x/status/1628774288915398659
https://twitter.com/x/status/1628925039910301696
https://twitter.com/x/status/1628751894154776579
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان کے عام شہری پاکستان کے ہر ضلعے میں اس ناگن کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کے لیے تھانوں میں پہنچ جائیں . کہیں نا کہیں تو محب وطن ایس ایچ اوز ہوں گے ہی . چند ضلعوں میں بھی ایف آئی آرز کٹ گئیں تو اگر ابھی نہیں تو مسیقبل میں ہی سہی اس عورت کے خلاف کاروائی کرنا شاید آسان ہو جائے
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
میں نے ایک فوجی کو کہتے سنا کہ نام اس لئے نہیں لیا کہ “ پھٹ گئ ‘’تھی۔ پتہ نہیں اس کا کیا مطلب تھا۔
 

Back
Top