
جہلم میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی علی الزمان جنوعہ نے اپنی پوری برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
علی الزمان جنجوعہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کیا، فواد چوہدری نے علی الزمان کو پی ٹی آئی کا سکارف پہنایا ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی فرد کا نام نہیں بلکہ عوام کی آزادی کا نشان ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1629849300183179264
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک اشرافیہ قابض ہے چاہے وہ فوج کی ہو، عدلیہ کی یا سیاستدانوں کی، اسی اشرافیہ کے بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں نے قوم کو غلام بنا رکھا ہے، ہم ملکی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ اگر ہم غدار ہیں تو پاکستانی کون ہے، عمران خان کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ، عمران خان پلس ہوگا اور پاکستان پلس ہوگا۔
اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی الزمان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ آج سے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سپاہی اور فواد چوہدری کا بھائی ہوں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کو لاہور سے بہت بڑی کامیابی مل گئی اور سابق یوسی چئیرمین چوہدری سعید سندھو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔
https://twitter.com/x/status/1628699955840819203
توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ چوہدری سعید لاہورسے شہبازشریف کے مدمقابل منشاء سندھو کیساتھ ایم پی اے کے امیدوار ہونگے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-kamaba.jpg