Dastgir khan19
Minister (2k+ posts)
اب یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ اداروں نے پاکستان کا دیوالیہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے . ایک طرف معاشی تباہی ہے تو دوسری طرف سیاسی افرا تفری . سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو دیوالیے کی طرف دھکیل دیا ہے . یا تو الیکشن ہو سکتے ہیں یا ملکی معیشت بچائی جا سکتی ہے . معاشی تباہی کی صورت میں ویسے ہی الیکشن ہو جائیں گے . جب عوام کے پاس بجلی ہو گی نہ پٹرول ہو گا تب کون انتخابات مانگے گا ہر کسی کو ملک کی فکر ہو گی ایسی صورت میں انتخابات نا ممکن ہو جائیں گے
ایسا ہونا نا ممکن تھا کہ پاکستان جیسا ملک جس میں پچاس ارب ڈالر کی فارن آمدنی ہو وہ ڈیفالٹ کر جاۓ لیکن معاشی منیجمنٹ نے پاکستان کو اس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ اب ایک بار اس کا دیوالیہ نکلنا نا گزیر ہو چکا ہے . ملک کا سارا انحصار قرض پر تھا جب قرض دینے والوں نے ہاتھ اٹھا لیا تو اب معاشی انجنیروں کی سمجھ سے باہر ہے کہ کرنا کیا ہے ؟ ایسا پلان بن سکتا تھا کہ درامدات کو کنٹرول کر کے گزارا کیا جا سکے لیکن کیوں کے یہ کوئی سوچ ہی نہ سکتا تھا کہ قرض کے بغیر ملک چلانا ہے تو اب نیا پلان بنانا مشکل ہے ایسے میں ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے
جب ایک دن میں ڈالر پندرہ روپے بڑھ جاۓ تو کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں . جب ملک میں شرح سود بیس فیصد ہو جاۓ تو کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں . جب مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو جاۓ تو کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں . جب پورٹس پر پڑے کنٹینر کلئیر نہ ہو رہے ہوں تو کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں ؟ جب ہم ائی ایم ایف کو سرنڈر کر دیں تو کیا یہ ملک کا دیوالیہ نہیں ؟
پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ ابھی تک ایک باریک ڈوری سے تھوڑا بہت کنٹرول کا بندھن بندھا ہوا ہے وہ بھی اب اس الیکشن کے جھٹکے سے ٹوٹ جاۓ گا اور پاکستان کا فری فال ہو جاۓ گا . فری فال ہو یا کنٹرولڈ یا سلیکٹڈ ڈیفالٹ دونو صورتوں میں وہ ہی کچھ ہونا ہے جو ہو رہا ہے ، مہنگائی ، ڈالر کنٹرول میں نہیں اور امپورٹ کا ڈالر نہیں صبح قیمتیں اور شام کو قیمتیں کچھ اور . ایک بات واضح ہو چکی ہے کہ اب پاکستان کا نظام ایک تبدیلی کی طرف یا ری سیٹ کی طرف جاۓ گا کیوں کے اب ائی ایم ایف یا قرض کی طرف دیکھنا بے فائدہ ہے . جب دنیا کے سامنے ہماری معیشت ہو تو کوئی امداد نہیں دے گا . پاکستان کو ایک طرف اربوں ڈالر کے قرضے اگلے تین سال میں ادا کرنے ہیں اور دوسری طرف اپنی معیشت بھی سنبھالنی ہے . ایک جھٹکہ تو ضرور لگے گا اور اس کے بعد ایک لمبے عرصے تک حالات نارمل نہیں ہوں گے اگلے پانچ دس سال تک یہ قوم اس دیوالیے سے لڑتی رہے گی