
سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسلک ایک افواہ میڈیا پر زیر گردش تھی جس سے متعلق تجزیہ عادل شاہزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ثاقب نثار نے ان سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان کا جنرل (ر) قمر باجوہ اور جنرل (ر) فیض سے رابطہ رہا ہے۔ تاہم ثاقب نثار نے ان دعوؤں کو افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
نجی چینل کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عادل شاہزیب نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ان سے بات چیت کے دوران کہا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا جنرل فیض کے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ ہے جبکہ عمران خان سے رابطوں کے سوال پر انکار کیا۔
دوسری جانب صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے انہیں بتایا کہ دو ہفتے قبل عمران خان نے ثاقب نثار سے رابطہ کر کے انہیں اپنے خلاف درج مقدمات میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس پر ثاقب نثار سے ملاقات کرنیوالا صحافی وقاص اعوان سامنے آگیا جس کا کہنا تھا کہ اس کو کہتے ہیں سٹوری ہائی جیک کرنا سراسر جھوٹ ہے ثاقب نثار صاحب ملاقات میں دو رپورٹر موجود تھے، ایک میں اور شاکر اعوان۔
https://twitter.com/x/status/1633059984064798722
انہوں نے مزید کہا کہ تین گھنٹے کی ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ثاقب نثار نے عادل شاہزیب سے ٹیلی فونک گفتگو کی مکمل تردید کی ہے ۔ رپورٹر کو کریڈٹ دینا سیکھیں
نجم الحسن باجوہ کا کہنا تھا کہاینکر عادل شاہ زیب ثاقب نثار سے ہونے والی بات چیت کو مختلف رنگ رہے ہیں حالانکہ ثاقب نثار نے عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی! کل ہماری ثاقب نثار سے بات ہوئی تو عادل شاہ زیب کا پوچھا تو وہ عادل شاہزیب کا نام تک نہیں جانتے تھے انھوں نے کہا ہاں کسی کا فون آیا تھا لیکن میں نے وہ بات نہیں کی ثاقب نثار نے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا اس کہو باز رہے !!
https://twitter.com/x/status/1633041326638870530
جب کہ صحافی نبیل رشید کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ثاقب نثار سے دوبارہ بات کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ جو صاحب وہ بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلاخوف و خطر فیصلے کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1632821256201306116
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sabaihh.jpg