
سینئر صحافی وتجزیہ کار طلعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی قیادت نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان نے سینئر صحافی و تجزیہ کار سے سوال کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعظم آفس کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے؟
سینئر تجزیہ کار طلعت حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل یہ سچ ہے، وزیراعظم کی جانب سے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے، شاہد میتلا کے کالم میں شہباز شریف کو ایک ایسا وزیراعظم دکھایا گیا ہے جو ایک آرمی چیف سے باتیں سنتا ہے اور سر جھکا کر بیٹھا رہتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639698663504216064
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ جب طاقت میں تھے تب بھی آئیں بائیں شائیں کیا کرتے تھے، تب تو وردی کی وجہ سے بچت ہوجاتی تھی تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنی اس عادت سے باز نہیں آئے، وہ جاوید چوہدری، شاہد میتلا اور دیگر صحافیوں سے بھی باتیں کرتے رہے ہیں۔
طلعت حسین نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق فوج کی موجودہ قیادت نے بھی اس معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور جنرل (ر) باجوہ کو یاد دلایا کہ ان کی پنشن اور دیگر مراعا ت ابھی بھی جی ایچ کیو سے جاتی ہیں تو ذرا دھیان کریں اس رول کا جس کے تحت انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک اپنا منہ نہیں کھولنا ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18taladwaaaboutbajawa.jpg