
محسن نقوی کی نگران حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔ صوبے میں سب سے کم تنخواہ پانے والے افراد کی اجرت میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مزدور کی کم از کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے کم سے کم تنخواہ میں دیگر صوبوں سے پہلے اضافہ کیا ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔کامران ٹیسوری نے یہ تجویز وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط میں دی۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔
خط میں گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohansianas.jpg